صوابی،سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی اسد قیصر کا باچا خان میڈیکل کمپلیکس کا اچانک دورہ، ہسپتال میں ڈاکٹرز کی غیر حاضری‘ صفائی کی ناقص صورتحال‘ ایکسرے مشین کی بندش‘ فسٹ ایڈ ادویات کی عدم فراہمی کا نوٹس لیا

اتوار 2 فروری 2014 20:28

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2 فروری ۔2014ء) سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی اسد قیصر نے اتوار کے روز باچا خان میڈیکل کمپلیکس صوابی کا اچانک دورہ کیا اس اچانک معائنے کے دوران انہوں نے ہسپتال میں ڈاکٹرز کی غیر حاضری‘ صفائی‘ نکاس صورتحال‘ ایکسرے مشین کی بندش‘ فسٹ ایڈ ادویات کی عدم فراہمی کا سختی سے نوٹس لیا اس موقع پر سپیکر اسد قیصر نے کہا کہ صوبائی حکومت ہسپتالوں کی حالت بہتر بنانے اور مریضوں کی سہولیات کی فراہمی کے سلسلے میں تمام وسائل بروئے کار لارہی ہیں اور صحت سے متعلق سہولیات کی فراہمی حکومت کی ترجیحات میں سرفہرست ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس صورتحال کے باوجود ڈاکٹروں کی غیر حاضری اور مریضوں کو سہولیات کی عدم فراہمی باعث تشویش ہیں اس کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔

متعلقہ عنوان :