مذاکرات کی کامیابی کیلئے حکومت اور طالبان 3 ماہ کیلئے جنگ بندی کا اعلان کریں،حافظ طاہر اشرفی ،حکومت مذاکرات کی کامیابی کیلئے مذاکرات دشمن قوتوں کی مذموم سرگرمیوں پرنگاہ رکھے ‘ چیئرمین پاکستان علماء کونسل

اتوار 2 فروری 2014 20:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2 فروری ۔2014ء) پاکستان علما،کونسل کے چیئرمین حافظ طاہرمحموداشرفی نے کہا ہے کہ مذاکرات کی کامیابی کیلئے حکومت اور طالبان 3 ماہ کیلئے جنگ بندی کا اعلان کریں۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ مستقل قیامِ امن کیلئے قوم کی نگاہیں طالبان ،حکومت مذاکرات پر لگی ہیں۔ان کا کہناتھاحکومت مذاکرات کی کامیابی کیلئے مذاکرات دشمن قوتوں کی مذموم سرگرمیوں پرنگاہ رکھے جبکہ قوم دعااور سیاسی اوردینی جماعتیں اپنا اپنا کردار ادا کریں۔حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ مذاکرات کی کامیابی کیلئے کراچی میں جید علما کرام کے اجلاس سے مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :