Live Updates

عمران خان طالبان کی مذاکراتی کمیٹی کا عملاً حصہ نہیں بن سکتے، تحریک انصاف

اتوار 2 فروری 2014 19:28

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2فروری۔2014ء) تحریک انصاف نے واضح کیا ہے کہ طالبان کی تجویز کردہ مذاکراتی کمیٹی میں عمران خان شامل نہیں ہوں گے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجاز چوہدری کا کہنا تھا کہ طالبان کو عمران خان کا کردار عالمی سطح پر دیکھنا چاہیے،عمران خان مذاکراتی کمیٹی کا عملاً حصہ نہیں بن سکتے، طالبان کو چاہیے کہ وہ کمیٹی میں اپنی نمائندگی کو یقینی بنائیں۔

انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف آئینی حدود کے اندر مذاکراتی عمل کو نتیجے تک پہنچانا چاہتی ہے تاہم دہشتگردی کے خلاف تحریک انصاف کا موقف واضح ہے۔ اعجاز چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ حکومتی کمیٹی پر اعتماد ہے، طالبان کو بھی آگے بڑھنا چاہیے تاکہ دو طرفہ بات چیت کے ذریعے کوئی راستہ نکالا جاسکے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات