میر صادق عمرانی کا وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے رابطہ،شکارپور میں ہونے والی اغواء کی وارداتوں سے آگاہ کیا

اتوار 2 فروری 2014 18:55

تمبو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2 فروری ۔2014ء) پیپلز پارٹی بلوچستان کے صدر اور سابق صوبائی وزیر میر صادق عمرانی کا وزیراعلیٰ سندھ سید قاسئم علی شاہ سے رابطہ سندھ کے علاقے شکارپور میں ہونے والی اغواء کی وارداتوں سے آگاہ کیا میر صادق عمرانی نے ان پر واضح کیا کہ شکار پور کی حدود میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والے افراد کو اغواء کیا جاتا ہے جس میں ہمارے علاقے کے معتبرین زمینداروں سمیت ملازمت پیشہ افراد کو اسی علاقے سے اغواء کیا جاتا رہا ہے انہوں نے وزیراعلیٰ کو تجویز دی کہ وہ شکاپور کے علاقے میں سخت آپریشن کروائیں تاکہ اغواء کاروں سمیت جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی اور ان کی گرفتاری ممکن ہوسکے اور سندھ وبلوچستان کے عوام کو امن اور بغیر کسی خوف وخطر کے سفر کرسکیں ۔

متعلقہ عنوان :