امن مذاکرات انتہائی حساس اوراہمیت کے حامل ہیں،اچھی امید کے ساتھ نتائج کاانتظارکرناہوگا‘ سینیٹر کامران مائیکل،مذاکرات کیلئے طالبان کے اعتماد کی بحالی کاکریڈٹ وزیراعظم کوجاتا ہے‘ وفاقی وزیر پورٹس اینڈ شپنگ

اتوار 2 فروری 2014 18:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2 فروری ۔2014ء) وفاقی وزیر برائے پورٹس اینڈ شپنگ سینیٹر کامران مائیکل نے کہا ہے کہ بندوق اوربارود سے انسانوں کویرغمال توبنایاجاسکتا ہے مگران کی سوچ نہیں بدلی جاسکتی ، دہشت اوروحشت کی سیاہ رات عنقریب ختم ہوجائے گی اورپاکستان میں امن کاسورج طلوع ہوگا،کشت وخون نے سب کاسکون غارت کردیا ،اب امن کاراستہ ہموار کرناہوگا۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے بنائی جانیوالی مذاکراتی ٹیم بڑے بریک تھروکیلئے پرامیداورپرعزم ہے۔ طالبان کی طرف سے حکومت کے ساتھ مذاکرات کیلئے کمیٹی کی تشکیل خوش آئند ہے ۔امید ہے مذاکرات کامعاملہ سنجیدگی اوربردباری سے اپنے منطقی انجام تک پہنچے گا ۔خدانخواستہ پاکستان کسی سانحہ کامتحمل نہیں ہوسکتا ،قوم امن مشن کی کامیابی کیلئے خصوصی دعاکرے ۔

(جاری ہے)

کامران مائیکل نے مزید کہا کہ امن مذاکرات انتہائی حساس اوراہمیت کے حامل ہیں،اچھی امید کے ساتھ نتائج کاانتظارکرناہوگا۔پاکستان کے مستند علماء حضرات کی طرف سے مذاکرات کی بھرپور حمایت سے امن مشن کوتقویت ملے گی ۔انہوں نے کہا کہ مذاکرات کیلئے طالبان کے اعتماد کی بحالی کاکریڈٹ وزیراعظم میاں نوازشریف کوجاتا ہے۔کاش پچھلی حکومت نے بھی مذاکرات کیلئے کوئی ٹھوس اورسنجیدہ کوشش کی ہوتی تویقینااس وقت پاکستان کا قومی منظرنامہ بہت مختلف ہوتا ۔

انہوں نے کہا کہ عوام کے منتخب وزیراعظم میاں نوازشریف کی سیاسی بصیرت ،استقامت اورفہم وفراست سے انکار نہیں کیا جاسکتا ،وہ پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے درست اوردوررس فیصلے کررہے ہیں۔طالبان کا قیام امن کیلئے مذاکرات کی میز پرآناانتہائی اہم پیشرفت ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم میاں نوازشریف اپنے صادق جذبوں اورخلوص کے ساتھ مذاکرات کی کامیابی کے خواہاں ہیں۔

متعلقہ عنوان :