تعطیل کے باوجود شارٹ فال کم نہ ہو سکا ،بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری رہا ،شہری علاقوں میں 7سے 9اور دیہی علاقوں میں 12سے 14گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی گئی

اتوار 2 فروری 2014 18:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2 فروری ۔2014ء) تعطیل کے باوجود ملک بھر میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری رہا ، شارٹ فال 100میگا واٹ کے اضافے سے 2000میگا واٹ تک پہنچ گیا جسکے باعث شہری اور دیہی علاقوں میں 9سے 14گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

این ٹی ڈی سی کے ترجمان کے مطابق گزشتہ روز بجلی کی کل طلب 11150میگا واٹ جبکہ اسکے مقابلے میں پیداوار9150میگا واٹ ریکارڈ کی گئی ۔ ہائیڈل سے 3250‘تھرمل سے 1290جبکہ آئی پی پیز سے 4610میگا واٹ بجلی کی پیداوار حاصل ہوئی ۔ذرائع کے مطابق مختلف شہری علاقوں میں7سے 9جبکہ دیہی علاقوں میں 12سے 14گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہوئی ۔

متعلقہ عنوان :