جرمن چانسلر کی دورہ پاکستان کی خواہش،جلد اسلام آبادجاؤں گی،میرکل،اوباما نے جاسوسی کرنے پر معافی اورآئندہ نہ کرنے کی یقین دھانی کرائی ہے ،معاف کردیا،انٹرویو

اتوار 2 فروری 2014 18:44

برلن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2 فروری ۔2014ء) جرمن چانسلر انجیلا میرکل نے پاکستان کو دورہ کرنے کی خواہش کااظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ وہ جلد اسلام آباد جائیں گی ،جاسوسی کے معاملے پر امریکی صدربراک اوباما نے معافی مانگ لی ہے،معالج نے زیادہ کام نہ کرنے کامشورہ دیا ہے،مکمل صحت یاب ہونے میں دوسے تین ماہ مزید درکارہیں،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز جرمن چانسلر میرکل نے ایک انٹرویومیں کہاکہ وہ پاکستان کا دورہ کرنے کی خواہش رکھتی ہیں اوران کا دل چاہتا ہے کہ وہ جلد سے جلد اسلام آباد پہنچ جائیں،انہوں نے کہاکہ ملک میں جمہوری دور کے آغاز کے بعد پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے ،انہوں نے کہاکہ جرمنی اورپاکستان کے ایک دوسرے کے ساتھ گہرے تعلقات ہیں اوران تعلقات کو مزید وسعت دی جائیگی،انہوں نے کہاکہ جرمنی پاکستان کے ساتھ تمام شعبوں میں تعاون کو بڑھایاجائیگا،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ وہ پہلے سے بہتر ہیں اورتندرست ہورہی ہیں،ان کاکہنا تھا کہ ان کے معالج نے انہیں زیادہ کام نہ کرنے کامشورہ دیا ہے اوربالکل تندرست ہونے میں انہیں دوسے تین ماہ مزید درکارہیں،ایک اورسوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ جاسوسی کے معاملے پر امریکی صدربراک اوباما نے ان سے معافی مانگ لی ہے اورآئندہ ایسا نہ کرنے کی یقین دھانی کرائی ہے اس لیے میں نے انہیں معاف کردیاہے،میرکل نے کاکہاکہ جرمنی اورامریکاکے تعلقات کسی سے ڈھکے چھپے نہیں ،امریکی صدران تعلقات کو قدرکی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :