کوئٹہ ، سیٹلائٹ ٹاؤن میں دو قبائل میں تصادم ،دو افراد جا ں بحق، ایک زخمی ،ایک گرفتار

اتوار 2 فروری 2014 18:43

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2 فروری ۔2014ء) سیٹلائٹ ٹاؤن میں دو قبائل میں مسلح تصادم دو افراد ہلاک ایک زخمی پولیس نے موقع پر پہنچ کر ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سیٹلائٹ ٹاؤن کے علاقے مسلم اتحاد کالونی میں قبیلے کے دو گروہوں میں مسلح تصادم ہوا جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا پولیس نے موقع پر پہنچ کر ایک شخص کو حراست میں لے لیا لاشوں کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا جبکہ زخمی کو ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے