میاں چنوں،رحمت ٹاؤن میں مدرسہ کی چھت گرنے سے خاتون سمیت5افرادجاں بحق،100زخمی ہوگئے،5کی حالت تشویشناک

اتوار 2 فروری 2014 18:33

میاں چنوں (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2 فروری ۔2014ء)میاں چنوں کے نواحی گاؤں چک نمبر130پندرہ ایل میں موجود رحمت ٹاؤن میں مدرسہ حسنین بن علی کی چھت گرنے سے ایک خاتون سمیت5افراد جاں بحق اور100 زخمی، 5 کی حالت تشویش ناک ،دونشتر ہسپتال ملتان ریفر،حادثہ اس وقت پیش آیا جب اسی مدرسہ کے پیش نماز ربنواز عابد کے ایصال ثواب کیلئے مسجد میں قرآن خوانی جاری تھی200سے زائد خواتین چھت کے اوپر جبکہ 100 مرد نیچے بیٹھے تھے ۔

تفصیلات کے مطابق میاں چنوں کے نواحی گاؤں چک نمبر130پندرہ ایل میں موجود رحمت ٹاؤن میں مدرسہ حسنین بن علی کی چھت گر نے سے ایک خاتون سمیت-5افراد جاں بحق اور100سے زائد زخمی ہوئے جن میں سے58شدید زخمیوں کو تحصیل ہید کوارٹر ہسپتال میاں چنوں پہنچایا گیا ہوگئے جاں بحق ہپونے والوں میں بشیر احمد،پیر بخش،غلام محمد ،غلام نبی اور ایک شہناز نامی خانتون شامل ہے-5 زخمیوں کی حالت تشویش ناک بیان کی جاتی ہے جن میں سے -2کونشتر ہسپتال ملتان ریفرکردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

حادثہ اس وقت پیش آیا جب اسی مدرسہ کے پیش نماز ربنواز عابد کے ایصال ثواب کیلئے مسجد میں قرآن خوانی جاری تھی جوکہ 3روز قبل وفات پاگئے تھے ۔-200سے زائد خواتین چھت کے اوپر جبکہ -100سے مرد نیچے بیٹھے تھے ،کمزور چھت پر زیادہ وزن آنے کی وجہ سے واقعہ پیش آیا ۔حادثہ کی اطلاع ملتے ہی اسسٹنٹ کمشنر امجد سرگانہ ،ڈی ایس پی اشرف ماڑھا اورریسکیو1122کی ٹیمیں موقعہ پر پہنچ گئیں جنہوں نے ھلاک شدگان کو ملبہ سے نکالا۔