الطاف حسین کیخلاف میڈیاٹرائل کو مستردکرتے ہیں،فاروق ستار

اتوار 2 فروری 2014 17:27

الطاف حسین کیخلاف میڈیاٹرائل کو مستردکرتے ہیں،فاروق ستار

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2فروری۔2014ء) متحدہ کے راہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ آج کااجتماع جھوٹوں کوان کی اوقات یاددلانے کیلئے ہے،الطاف حسین کی کئی مرتبہ کردارکشی کی گئی تاہم ہر مرتبہ مخالفین کو مایوسی کا سامنا رہا ، الطاف حسین سے اظہاریکجہتی کے لیے متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے ایم اے جناح روڈ پرمظاہرہ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہو ئے ان کا کہنا تھا کہ آج مخالفین کی خوش فہمی دورکرنے کادن ہے۔

(جاری ہے)

ایم کیوایم عدم تشددکی حامی جماعت ہے،مخالفت اورتنقیدکاکھلے دل سے احترام کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کسی کو خوش کرنے کیلئے ایم کیو ایم کا میڈیا ٹرائل کیاجارہا ہے ،تاہم ایم کیوایم اورالطاف حسین کیخلاف میڈیاٹرائل کو ہم مستردکرتے ہیں۔اس پروپیگنڈاکامقصدایم کیوایم کوپاکستان کی بقاکی جنگ سے روکناہے،میڈیاٹرائل کیخلاف جمہوری اورقانونی حق استعمال کریں گے۔