سیاسی جماعتوں کی رہنماؤں کو طالبان سے مذاکرات کے حوالے سے بیان بازی میں احتیاط برتنے کی ہدایت

اتوار 2 فروری 2014 15:27

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2 فروری ۔2014ء) سیاسی جماعتوں نے اپنے رہنماؤں کو طالبان سے مذاکرات کے حوالے سے بیان بازی میں احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف نے اپنے پارٹی رہنماؤں کو ہدایت کی ہے کہ طالبان سے مذاکرات کے حوالے سے غیر ضروری بیان بازی سے اجتناب کیا جائے اور کوشش کی جائے کہ اس معاملے میں صرف پارٹی ترجمان کی طرف سے ہی کوئی بات کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :