اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات ، کاغذات نامزدگی کی وصولی (کل) سے شروع ہو گی،لانہ انتخابات میں 1192وکلاء اپنا حق رائے دیہی استعمال کریں گے

اتوار 2 فروری 2014 15:17

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2 فروری ۔2014ء) اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے 22فروری کو ہونے والے انتخابات کے لئے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی وصولی (کل)تین فروری سے شروع ہو گی ۔سالانہ انتخابات میں 1192وکلاء اپنا حق رائے دیہی استعمال کریں گے ۔

(جاری ہے)

بار ایسوسی ایشن کے ترجمان چوہدری خالد نے بتایا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی کے سالانہ انتخابات 22فروری کو ہوں گے اور امیدواروں سے کاغذات نامزدگی تین فروری اور چار فروری کو وصول کیئے جائیں گے سالانہ انتخابات میں 1192وکلاء اپنا حق رائے دیہی استعمال کریں گے-

متعلقہ عنوان :