عدالتی ہفتہ ، اسلام آباد ہائی کورٹ نے چار سنگل ، دو ڈویژن بینچ تشکیل دے دیئے

اتوار 2 فروری 2014 15:17

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2 فروری ۔2014ء) اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس محمد انور خان کاسی نے(کل) پیرسے شروع ہونے والے عدالتی ہفتے کے لئے چار سنگل اور دو ڈویژن بینچ تشکیل دے دیئے ، جو آئندہ ہفتے 300مقدمات کی سماعت کریں گے ۔

(جاری ہے)

چار سنگل بینچ چیف جسٹس ،جسٹس ریاض احمد خان ،جسٹس نورالحق این قریشی اور جسٹس شوکت عزیز صدیقی پر مشتمل ہوں گے جبکہ پہلا ڈویژن بینچ چیف جسٹس محمد انور خان کاسی اور جسٹس شوکت عزیز صدیقی جبکہ دوسرا بینچ جسٹس ریاض احمد خان اور جسٹس نورالحق این قریشی پر مشتمل ہو گا۔

متعلقہ عنوان :