پرویز مشرف کیخلاف کئے جانے والا ٹرائل غیر منصفانہ ہے ، ٹرائل کے نتیجے میں فوجی مداخلت ناگزیر ہے ، احمد رضا قصوری ،صحافی کو سخت جوا ب دیا تو صحافی اکٹھے ہوگئے ، اسی طرح مشرف کے خلاف کوئی قدم اٹھایا گیا تو فوج چپ نہیں رہے گی ،انٹرویو

اتوار 2 فروری 2014 15:08

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2 فروری ۔2014ء) آل پاکستان مسلم کے سربراہ اور سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے وکیل احمد رضا قصوری نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کے خلاف کئے جانے والا ٹرائل غیر منصفانہ ہے ،ٹرائل کے نتیجے میں فوجی مداخلت ناگزیر ہوگی۔ ایک انٹرویو میں احمد رضا قصوری نے کہاکہ جب میں نے ایک صحافی کو سختی سے جواب دیا تو تمام صحافی اکٹھے ہوگئے اور انہوں نے میرے خلاف احتجاج کیا کیونکہ وہ تمام لوگ ایک برادری ہیں اسی طرح کوئی وکیل کے ساتھ زیادتی ہو تو تمام وکلا ء اس کے حق کیلئے لڑتے ہیں جبکہ اسی طرح فوج کا بھی اس معاملے میں مداخلت لازمی ہوگی کیونکہ جب کوئی بھی شخص فوج میں داخل ہوتا ہے تو وہ کسی بھی رنگ نسل ، مسلک، طبقے سے تعلق ہو وہ فوج میں آنے کے بعد فوجی برادری میں شامل ہوجاتا ہے اس کے بعد انکی عزت، ذلت وقار سب سانجھے ہوتے ہیں لہذا اب اگر مشرف کے خلاف کوئی اس قسم کا اقدام اٹھایا گیاتو فوج چپ نہیں رہے گی۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ملٹری بیوروکریسی ایک گھوڑے کی مانند ہے جبکہ سیاستدان اس پر سوار کے مانند ہیں جو ان سواروں کو اپنے کاندھے پر لاد کر آگے لیکر جاتے ہیں اور پھر جب یہ سیاستدان اپنے آپے سے باہر ہونے لگتے ہیں تو وہ گھوڑا انہیں اپنے اوپر سے گرادیتا ہے آئین کاآرٹیکل پانچ یہ کہتاہے کہ اگر آئین و ریاست ایک دوسرے کے سامنے ہو تو پھر پہلی ترجیع ریاست بچانے کو دی جانی چاہئے۔

متعلقہ عنوان :