آزاد کشمیر ، گلگت بلتستان اور پہاڑی علاقوں میں برف باری کے باعث موسم کی شدت میں ایک بار پھر اضافہ ،چترال اور شانگلہ کے پہاڑوں پر برف کے اولوں نے مناظر کی خوبصورتی کو مزید بڑھادیا ،آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بالائی علاقوں میں بارشوں کے ساتھ ساتھ کہیں کہیں برف باری کا امکان

اتوار 2 فروری 2014 15:08

اسلام آباد/مظفر آباد/گلگت /پشاور/لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2 فروری ۔2014ء) آزاد کشمیر ، گلگت بلتستان اور پہاڑی علاقوں میں برف باری کے باعث موسم کی شدت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا ، مالاکنڈ ڈویژن کے علاقے چترال اور شانگلہ کے پہاڑوں پر برف کے اولوں نے مناظر کی خوبصورتی کو مزید بڑھادیا ،جبکہ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بالائی علاقوں میں بارشوں کے ساتھ ساتھ کہیں کہیں برف باری کا بھی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں میں خیبر پختونخوا، پنجاب اور کشمیر کے کئی علاقوں میں بارش ہوئی تاہم بلوچستان میں کہیں کہیں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ کہیں بارش کی بوندیں، کہیں برف کے اولے، تو کہیں کالے بادلوں کا سایا ادھر چمن شہر اور گرد ونواح میں دوپہر کے وقت مٹی کے طوفان نے شہر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تاہم ایک گھنٹے کے بعد بارش ہوئی تو موسم صاف ہوگیا مگر کان مہتر زئی اور زیارت میں برفباری سے موسم کافی سرد ہوگیا مالاکنڈ ڈویژن کے علاقے چترال اور شانگلہ کے پہاڑوں پر برف کے اولوں نے مناظر کی خوبصورتی کو مزید بڑھادیا سوات کے بالائی علاقوں میں برفباری اور میدانی علاقوں میں بارش نے درجہ حرارت کو کم کردیا محکمہ موسمیا ت کے مطابق (کل)پیر کو اسلام آباد، خیبر پختونخوا، راولپنڈی، سرگودھا، فیصل آباد، گوجرانوالہ، ساہیوال، لاہور اور کشمیر کے اکثر مقامات پر بارش ہونے کا امکان ہے جبکہ مالاکنڈ، ہزارہ ڈویڑن، گلگت، بلتستان اور کشمیر میں برفباری کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

سب سے کم درجہ حرارت اسکردو منفی 08، استور منفی 04 اور پاراچنار منفی02 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا ادھر لواری ٹاپ پر اب تک 5 فٹ اورلواری ٹنل پرڈیڑھ فٹ تک برف باری ہوئی گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے برف باری کی وجہ سے رابطہ سڑکیں بند ہوگئی ہیں جس سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

متعلقہ عنوان :