پشاور ، انقلاب روڈ پر پولیس موبائل پر فائرنگ کے بعد جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور ہلاک ، دوسرا زخمی حالت میں گرفتار ، ہلاک ہونے والے حملہ آور کا تعلق خیبر ایجنسی سے ہے ،قبضے سے غیر ملکی کرنسی بھی برآمد ہوئی ہے ، ذرائع ،پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر تفتیش شروع کردی ،علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا

اتوار 2 فروری 2014 14:51

پشاور ، انقلاب روڈ پر پولیس موبائل پر فائرنگ کے بعد جوابی کارروائی ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2 فروری ۔2014ء) انقلاب روڈ پر پولیس موبائل پر فائرنگ کے بعد جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور ہلاک جبکہ دوسرا زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق پشاور کے انقلاب روڈ پر شر پسندوں نے پولیس موبائل پر فائرنگ کردی، جواب میں پولیس کی جانب سے بھی کارروائی کی گئی جس پر حملہ آور فرار ہوگئے تاہم پولیس نے ان کا تعاقب جاری رکھا اور دو ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیاجن میں ایک بعد میں دم توڑ گیا ، دوسرے کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے حملہ آور کا تعلق خیبر ایجنسی سے ہے اور اس کے قبضے سے غیر ملکی کرنسی بھی برآمد ہوئی ہے۔ پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔