اورکزئی ا یجنسی ، فیروز خیل میں مکان سے چھ افراد کی لاشیں بر آمد ، خوف وہراس پھیل گیا ، جس مکان سے لاشیں ملی ہیں وہ آفریدی قبیلے سے تعلق رکھنے والے افراد کے زیر استعمال تھا ،مقامی انتظامیہ ،جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے ، ذرائع

اتوار 2 فروری 2014 14:50

اورکزئی ایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2 فروری ۔2014ء)اورکزکئی ایجنسی کے علاقے فیروز خیل میں ایک مکان سے 6 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جنہیں فائرنگ کرکے قتل کیاگیا ہے ،واقعہ کے بعد علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا اطلاعات کے مطابق لوئراورکزئی ایجنسی کے علاقے فیروز خیل میں ایک مکان سے 6افراد کی لاشیں ملی ہیں جنہیں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے، مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جس مکان سے لاشیں ملی ہیں وہ آفریدی قبیلے سے تعلق رکھنے والے افراد کے زیر استعمال تھا اور یہ مکان جو کرائے پرحاصل کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

پولیٹیکل انتظامیہ نے لاشیں کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردیا ہے جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے ذرائع کے مطابق مر نے والے تمام افراد کا تعلق خیبر ایجنسی کے آفریدی قبیلے سے ہے جو محنت مزدوری کے لیے اورکزئی ایجنسی آئے تھے