پاکستان افغان مصالحتی عمل اور قیام امن کی کوششوں میں تعاون کے موقف پر قائم ہے ، دفتر خارجہ ، دیرپا امن کے قیام کیلئے افغانوں کی زیر قیادت مصالحتی عمل میں تمام فریقوں کی شمولیت ضروری ہے ، تسنیم اسلم کا انٹرویو

اتوار 2 فروری 2014 14:49

پاکستان افغان مصالحتی عمل اور قیام امن کی کوششوں میں تعاون کے موقف ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2 فروری ۔2014ء) دفتر خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ پاکستان افغان مصالحتی عمل اور قیام امن کی کوششوں میں تعاون کے موقف پر قائم ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق افغان عہدیدار کے الزام کے جواب میں پاکستانی دفتر خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے کہا کہ پاکستان افغان مصالحتی عمل اور قیام امن کی کوششوں میں تعاون کے موقف پر قائم ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا یہ موقف رہا ہے کہ دیرپا امن کے قیام کیلئے افغانوں کی زیر قیادت مصالحتی عمل میں تمام فریقوں کی شمولیت ضروری ہے۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان نے اس ضمن میں ٹھوس کوششیں بھی کی ہیں۔دفتر خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ 27 جنوری کو واشنگٹن میں پاکستان اور امریکہ کے درمیان اسٹریٹیجک مذاکرات کے موقع پر دونوں ملکوں نے طالبان پر زور دیا کہ وہ افغان حکومت سے مذاکرات کے عمل میں شامل ہوں۔

متعلقہ عنوان :