کوئٹہ : کچلاک میں دو گاڑیوں میں تصادم ، خاتون سمیت تین افراد جاں بحق

اتوار 2 فروری 2014 12:47

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2فروری۔2014ء) کوئٹہ کے نواحی علاقے کچلاک میں دو گاڑیوں میں تصادم کے نتیجے میں خاتون سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق کوئٹہ چمن شاہراہ پر دو گاڑیاں مخالف سمت جارہی تھیں کہ کچلاک کے قریب آپس میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں دونوں گاڑیوں میں سوار سات افراد زخمی ہوگئے، کچلاک پولیس نے زخمیوں کو فوری سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیا جہاں سے خاتون سمیت تین شدید زخمی دم توڈ ہوگئے جبکہ دیگر زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہیں ، ہسپتال ذرائع کے مطابق دو زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔