امریکا ، فضائی حکام نے بھارت کی قومی ائیرلائن ائیرانڈیا کی سیفٹی رینکنگ کم کرکے پاکستان سے بھی نیچے کردی ، امریکی حکام کا فیصلہ حیران کن اور مایوس کرنے والا ہے ، بھارتی وزیر ہوا بازی اجیت سنگھ

اتوار 2 فروری 2014 12:41

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2 فروری ۔2014ء) امریکا کے فضائی حکام نے بھارت کی قومی ائیرلائن ائیرانڈیا کی سیفٹی رینکنگ کم کرکے پاکستان سے بھی نیچے کردی ۔امریکا کی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے ائیر انڈیا کی سیفٹی رینکنگ کم کرتے ہوئے دو کردی ہے جس پر بھارت نے سخت احتجاج کیا ۔ نئی رینکنگ کے مطابق اب اس ائیر انڈیا کی سیفٹی کا معیار بنگلہ دیش، گھانا اور انڈونیشیا کے مساوی ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں ائیر انڈیا اب امریکہ کیلئے نئی پروازیں نئی چلا سکے گی۔

(جاری ہے)

امریکی حکام نے آڈٹ کے دوران 31 ایسے مسائل دیکھے جن کا تعلق حفاظتی امور سے تھا۔بھارت کے وزیر ہوابازی اجیت سنگھ نے بتایا کہ امریکی حکام کا یہ فیصلہ حیران کن اور مایوس کرنے والا ہے جن اعتراضات کی وجہ سے سیفٹی رینکنگ کم کی گئی ہے ان میں سے 95 فیصد مسائل حل کرلیے گئے ہیں ادھر بھارت میں ہوابازی کے نگران ادارے ڈائریکٹوریٹ جنرل کمرشل ایوی ایشن کے ڈائریکٹر جنرل اجت کمار نے اس بات کی تصدیق کی کہ بھارت کی درجہ بندی کو کم کر کے کیٹگری 2 میں کر دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :