معمر ترین فرانسیسی سائیکلسٹ مرچنڈ نے 100 کیٹگری کے مقابلے میں اپنا ہی سابقہ عالمی ریکارڈ توڑ دیا، مرچنڈ نے 16.7 میل کا فاصلہ ایک گھنٹے میں طے کر کے نیا ریکارڈ اپنے قبضے میں کیا ،رپورٹ

اتوار 2 فروری 2014 12:39

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2 فروری ۔2014ء) معمر ترین فرانسیسی سائیکلسٹ مرچنڈ نے 100 کیٹگری کے مقابلے میں اپنا ہی سابقہ عالمی ریکارڈ توڑ دیا۔ مرچنڈ نے 16.7 میل کا فاصلہ ایک گھنٹے میں طے کر کے نیا ریکارڈ اپنے قبضے میں کیا۔ مرچنڈ نے دو برس قبل اسی کیٹگری کے مقابلے میں عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق فرانس کی نئی نیشنل ویلڈروم پر 100 کیٹگری کا مقابلہ ہوا جس میں سائیکلسٹ کو 16.7 میل کا فاصلہ طے کرنا تھا۔

سو سالہ مرچنڈ نے انتہائی شاندار کارکردگی اور مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقررہ فاصلہ ایک گھنٹے میں طے کر کے فنش پوائنٹ پر پہنچ کر سب کو حیران کیا۔ مرچنڈ نے اس موقع پر کہا کہ اس عمر میں یہ کارنامہ انجام دینا ان کیلئے آسان نہیں تھا تاہم مداحوں کے تعاون کی وجہ سے وہ ایسا کرنے میں کامیاب ہوئے۔