سزا یافتہ کھلاڑی محمد عامرجلد آئی سی سی کو اپنی سزا کی معافی کیلئے درخواست دینگے ،پی سی بی حمایت کریگا ،محمد عامرکی اپیل آئی سی سی کی ریوائزکمیٹی دیکھے گی ،ذرائع

اتوار 2 فروری 2014 12:39

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2 فروری ۔2014ء) سپاٹ فکسنگ کیس میں سزا یافتہ کھلاڑی محمد عامرجلد آئی سی سی کو اپنی سزا کی معافی کیلئے درخواست دینگے،پی سی بی عامر کی حمایت کریگا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق کرکٹرمحمد عامراپنی سزا کی معافی کیلئے جلد آئی سی سی کودرخواست دینگے،پی سی بی ان کی سزامعاف کرنے کیلئے درخواست کی حمایت کریگا،آئی سی سی کے نئے بنائے گئے لیگل سسٹم کے تحت محمد عامرکومعافی مل سکتی ہے،امید ہے کہ محمد عامرکومعافی ملنے کے بعد ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت مل جائے گی،ذرائع کے مطابق محمد عامرکی اپیل آئی سی سی کی ریوائزکمیٹی دیکھے گی،آئی سی سی نے یقین دلایا کہ بگ تھری کے بعد اس معاملہ کو دیکھا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :