انگلش کاؤنٹی ایسکس نے آئرش آل راؤنڈر ریان ٹین ڈزکاٹے کو لمیٹڈ اوور ٹیم کا نیا کپتان مقرر کر دیا،ڈزکاٹے کو بین الاقوامی سطح پر ون ڈے کرکٹ کھیلنے کا وسیع تجربہ حاصل ہے ، ہیڈ کوچ کا بیان

اتوار 2 فروری 2014 12:38

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2 فروری ۔2014ء) انگلش کاؤنٹی ایسکس نے آئرش آل راؤنڈر ریان ٹین ڈزکاٹے کو لمیٹڈ اوور ٹیم کا نیا کپتان مقرر کر دیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق 33 سالہ آئرش آل راؤنڈر کو جیمز فوسٹر کی جگہ یہ ذمہ داری دی گئی ہے ڈزکاٹے نے 2003ء میں ایسکس کلب میں شمولیت اختیار کی تھی اور اب تک 200 ون ڈے میچوں میں کلب کی نمائندگی کر چکے ہیں۔ ایسکس ٹیم کے ہیڈ کوچ پال گریسن نے کہا کہ ڈزکاٹے کو بین الاقوامی سطح پر ون ڈے کرکٹ کھیلنے کا وسیع تجربہ حاصل ہے اور انہیں ٹیم کی قیادت کی ذمہ داری سونپنا ٹیم کے حق میں بہتر ثابت ہو گا۔

متعلقہ عنوان :