وزیر اعظم نواز شریف کو پی سی بی کا سر پرست اعلیٰ مقرر کرنے کانوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ، وزیر اعظم سر پر ست اعلی کی حیثیت سے تمام اختیارات استعمال کر سکتے ہیں ،ذرائع

اتوار 2 فروری 2014 12:38

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2 فروری ۔2014ء) پاکستان کرکٹ بورڈ میں مستقبل میں ہونے والی اہم انتظامی تبدیلیوں کے تناظر میں بین الصوبائی رابطے کی وزارت نے وزیر اعظم نواز شریف کو پی سی بی کا سر پرست اعلی مقرر کرنے کا نیا نوٹیفکیشن جاری کردیا میڈیا رپورٹ کے مطابق وزارت کے قانونی مشیر عرفان اللہ خان نے تصدیق کی کہ یہ نوٹیفیکیشن معمول کی کارروائی ہے۔

اکتوبر کے نوٹیفیکیشن کو قانونی حیثیت دی گئی اور پہلے وزارت نے ایس آر او جاری کیا تھا اب باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا آرٹیکل 41کے تحت وزیراعظم نواز شریف پی سی بی کے سر پرست اعلی بن چکے ہیں۔وہ سر پر ست اعلی کی حیثیت سے تمام اختیارات استعمال کر سکتے ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق تحت آ ئی پی سی منسٹری کے سیکریٹری چوہدری محمد اعجاز کے دستخط سے30جنوری کو نوٹیفیکیشن جاری ہوا ہے جس کا نمبر/2008 F.4-14/20030.1.14ہے تاہم وزیر اعظم نواز شریف14 اکتوبر سے سرپرست اعلی تصور کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس بارے میں پہلا نوٹیفیکیشن اکتوبر میں جاری ہوا تھا تاہم سپریم کورٹ کی جمعہ کی سماعت کے بعد اسی نوٹیفیکیشن کو دوبارہ جاری کیا گیا عرفان اللہ خان نے کہا کہ اب سرپرست وزیر اعظم ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے نوٹیفیکیشن کے تحت وزیر اعظم اپنے ایگزیکٹیو اختیارات استعمال کرسکتے ہیں اور کسی بھی انتظامی تبدیلی کے لئے ایگز یکٹیو آرڈر جاری کرسکتے ہیں۔ قبل ازیں صدر پاکستان پی سی بی کے سرپرست اعلی تھے

متعلقہ عنوان :