انگلینڈ کی ٹیم آئندہ ماہ ویسٹ انڈیز کا دورہ کریگی ، دونوں ٹیموں کے درمیان تین ونڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائینگے ، دونوں ٹیموں کے مابین پہلا ون ڈے میچ 28 فروری کو کھیلا جائے گا

اتوار 2 فروری 2014 12:38

جمیکا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2 فروری ۔2014ء)انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ ویسٹ انڈیز کا دورہ کرے گی جہاں وہ تین ون ڈے اور تین ٹی 20 میچز کی سیریز کھیلے گی۔ انگلینڈ کی ٹیم دورے کا آغاز 25 فروری کو یونیورسٹی آف ویسٹ انڈیز وائس چانسلر الیون کے خلاف پریکٹس میچ سے کرے گی۔

(جاری ہے)

دونوں ٹیموں کے مابین پہلا ون ڈے میچ 28 فروری کو کھیلا جائے گا۔ دوسرا ون ڈے 2 مارچ جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 5 مارچ کو کھیلا جائے گا، تمام میچز سر ویون رچرڈز سٹیڈیم، نارتھ ساؤنڈ اینٹیگا میں کھیلے جائیں گے۔ تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 9 مارچ کو کھیلا جائے گا، دوسرا 11 مارچ اور تیسرا 13 مارچ کو کھیلا جائے گا۔ تینوں میچز بارباڈوس میں کھیلے جائیں گے۔