سابق سری لنکن کپتان ارجنا رانا ٹنگا نے آئی سی سی میں تبدیلی کی کوشش کا ذمہ دار بھارت کو قرار دیدیا،انٹرنیشنل کرکٹ کونسل میں ویٹو سسٹم لانے میں بھارت کلیدی کردار ادا کررہا ہے ، رانا ٹنگا

اتوار 2 فروری 2014 12:37

کولمبو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2 فروری ۔2014ء) سابق سری لنکن کپتان ارجنا رانا ٹنگا نے آئی سی سی میں تبدیلی کی کوشش کا ذمہ دار بھارت کو قرار دیدیا۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل میں ویٹو سسٹم لانے میں بھارت کلیدی کردار ادا کررہا ہے، انگلینڈ اور آسٹریلیا نے بھی اس کا ساتھ مجبوری میں دیاکہ کہیں وہ خالی ہاتھ نہ رہ جائیں، اس ڈرافٹ کی منظوری سے بھارتی بورڈ کو اتنے اختیار مل جائیں گے کہ صدر این سری نواسن کے داماد پر بھی غلط حرکات کے باوجود پابندی عائد نہیں ہوگی کیونکہ کبھی بھی بھارت اس پر اعتراض نہیں کریگا۔

متعلقہ عنوان :