اورکزئی ایجنسی میں ایک مکان سے 6 افراد کی لاشیں برآمد

اتوار 2 فروری 2014 12:10

اورکزئی ایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2فروری۔2014ء) فیروز خیل میں ایک مکان سے 6 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جنہیں فائرنگ کرکے قتل کیاگیا ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق لوئراورکزئی ایجنسی کے علاقے فیروز خیل میں ایک مکان سے 6افراد کی لاشیں ملی ہیں جنہیں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے، مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جس مکان سے لاشیں ملی ہیں وہ آفریدی قبیلے سے تعلق رکھنے والے افراد کے زیر استعمال تھا اور یہ مکان جو کرائے پرحاصل کیا گیا تھا۔پولیٹیکل انتظامیہ نےلاشیں کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردیا ہے جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔