مذاکرات کے دوران ڈرون حملہ ہوا تو ریڈ زون میں داخل ہوجائیں گے، مولانا فضل الرحمن
ہفتہ 1 فروری 2014 22:12
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1فروری۔2014ء) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ طالبان سے مذاکرات کے لئے حکومت سے بھرپور تعاون کریں گے اور اگر ان مذاکرات کے دوران ڈرون حملہ ہواتو ملک میں امن کا قیام ایک بار پھر خواب بن جائے گا۔فیصل آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف نے پارلیمنٹ میں طالبان سے مذاکرات کے لئے کمیٹی کا اعلان کرکے پارلیمنٹ کی قراردادوں کے تسلسل کو عملی شکل دی، مذاکراتی کمیٹی کا اعلان عملی جامعہ پہنانے کا آغاز ہے، مذاکرات کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو ہٹانا ہوگا اور مذاکرات سے متعلق قبائلی روایات کو سمجھنا پڑے گا۔
انہوں نے کہا کہ مذاکراتی کمیٹی کا اعلان حکومت نے کیا اس لئے پیش رفت کی ذمہ دار بھی حکومت ہی ہوگی تاہم ہم اپنی جانب سے مذاکرات کے عمل میں بھرپور تعاون کریں گے۔(جاری ہے)
جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ کا کہنا تھا کہ مذاکرات کا معاملہ صرف جے یو آئی کا مسئلہ نہیں، ہم نے حکومتی مذاکراتی کمیٹی سے قبل قبائلی جرگہ بنایا اور اسلام آباد تک لے آئے تاکہ یہ قومی مسئلہ بن سکے تاہم مذاکراتی کمیٹی کے قیام کے بعد بھی قبائلی جرگے کا اس سے تعاون جاری رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں تیسری، چوتھی یا جو بھی قوت ہو اگر وہ پاکستانی ہے تو اسے صرف امن کا سوچنا چاہیے کیونکہ طالبان سے مذاکرات کسی کی ذات کا نہیں بلکہ پورے ملک کا مسئلہ ہے۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ڈرون حملے پر حکومت کو ڈٹ کر بات کرنی چاہئے اور اگر مذاکراتی عمل کے دوران ڈرون حملہ ہوا تو ملک میں امن کا قیام ایک بار پھر خواب بن جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حملوں کے باوجود امن کی بات کرتا ہوں تو اس کا مطلب ہے کہ ہم انتقام نہیں بلکہ امن چاہتے ہیں، اختلاف رائے کا حق سب کو ہے لیکن سنجیدہ عمل میں ایسی باتیں نہیں کرنی چاہئے اور جنگ بندی سے قبل زبان بندی کرلینی چاہئے۔ ان کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف کا معاملہ عدالت میں ہے اور عدالت آئین اور انصاف کے تقاضے بہتر جانتی ہے اس لئے وہ عدالتی معاملے پر کوئی بات نہیں کرنا چاہتے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا،ٹوبیکو، کھاد اور سیمنٹ فیکٹریوں میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے معاہدےمیں فراڈ کی کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کرنے کا حکم دے دیا ہے ، وزیر اعظم ..
-
پنجاب میں ہمارے گھروں میں بنا وارنٹ چھاپے مارے جا رہے ہیں،عمرایوب
-
الیکشن کمیشن نے آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کو تسلیم کرلیا
-
اپنے بڑوں سے بات کریں ،اتنا ظلم نہ کریں ہم آپ کا حصہ نہیں بن سکتے،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ
-
پاکستان کے ساتھ کوئی کشیدگی نہیں ہے، امریکہ
-
اجتماعی کاوشوں سے معاشی صورتحال بہترہورہی ہے،وزیراعظم شہباز شریف
-
سپریم کورٹ کو سب نے مذاق بنایا ہوا ہے،چیف جسٹس کے سماعت کے دوران ریمارکس
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ، امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا تقریب سے خطاب
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
شکار پور ، قبائلی تنازعے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.