حساس اداروں نے کراچی کے 4پولیس افسران اور چائنہ فیسٹیول پر حملوں کا خدشہ طاہرکردیا

ہفتہ 1 فروری 2014 21:06

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1 فروری ۔2014ء) حساس اداروں نے کراچی کے 4پولیس افسران اور چائنہ فیسٹیول پر حملوں کا خدشہ ظاہرکیاہے۔ صوبائی محکمہ داخلہ کے ذرائع کے مطابق حساس اداروں نے رپورٹ حکومت سندھ کے حوالے کردی ہے جس میں یکم سے 6فروری کے دوران حملوں کا خطرہ ظاہر کیاگیا ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کراچی میں 4پولیس افسران پر حملہ ہوسکتا ہے، جن میں فاروق اعوان، شعیب منٹو، شفیق تنولی اورشعیب شیخ شامل ہیں،جوکہ کالعدم تنظیم کی ہٹ لسٹ پرہیں۔ رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ کالعدم تنظیم چائنہ فیسٹیول پرحملہ کرسکتی ہے جبکہ کیماڑی آئل ڈپو اور پورٹ قاسم پر بھی حملوں کا خطرہ ہے۔

متعلقہ عنوان :