ہم ماضی کے حکمرانوں کی طرح بڑے بڑے دعوے نہیں کرتے،پرویزخٹک،عوام صوبے سے کرپشن کی بیخ کنی اور عوامی توقعات کے مطابق شفاف و منصفانہ نظام لانے میں صوبائی حکومت کے ہاتھ مضبوط کریں گے،شہری جہاں کہیں سرکاری محکموں میں کرپشن یا دوسری خرابیاں دیکھیں تو اس کی فوری اطلاع کمپلینٹ سیل میں دیں ،عوامی اجتماع سے خطاب

ہفتہ 1 فروری 2014 21:04

ہم ماضی کے حکمرانوں کی طرح بڑے بڑے دعوے نہیں کرتے،پرویزخٹک،عوام صوبے ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1 فروری ۔2014ء) خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے تبدیلی کے جس ایجنڈے پر ووٹ لیا تھا وہ خدا کے فضل سے نہ صرف شروع ہو چکی ہے بلکہ عوام ہر جگہ اس کا اعتراف بھی کرنے لگے ہیں اوریہی پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت کا مقصد تھا کہ ہم ماضی کے حکمرانوں کی طرح بڑے بڑے دعوے نہ کریں بلکہ عوام حکومتی اقدامات کے اچھے اثرات کا اعتراف خود کریں آج پی ٹی آئی میں نئے لوگوں کی شمولیت اس بہترکارکردگی اور عوامی مقبولیت کامنہ بولتا ثبوت ہے وہ ضلع ہری پور کے ایک روزہ دورے کے موقع پر ایوب منزل میں عوامی اجتماع سے خطاب کررہے تھے اس موقع پر خانپور سے قد آور سیاسی شخصیات راجہ اعجاز اختر اور راجہ قاسم نے اپنے سینکڑوں حامیوں کے ہمراہ پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا اور صوبے میں کرپشن کے خاتمے اور گڈگورننس قائم کرنے پروزیر اعلیٰ پرویز خٹک کی زیر قیادت صوبائی حکومت کے اقداما ت کو سراہا جبکہ پارٹی کی مرکزی اور صوبائی قیادت پر بھر پور اعتما د کا اظہار کیا اُنہوں نے کہا کہ وہ پی ٹی آئی کی بے لوث اور مخلص قیادت سے متاثر ہو کر اس پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں جنہیں قوم کے مسائل کا حقیقی درد ہے پی ٹی آئی کے صوبائی صدر اعظم خان سواتی، سابق صوبائی وزیر یوسف ایو ب خان، ارکار ن صوبائی اسمبلی اکبر ایوب ، فیصل زمان، سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سردار یعقوب اور دیگر سیاسی وسماجی شخصیات بھی اس موقع پر تقریب میں موجود تھیں پرویز خٹک نے پارٹی میں شامل ہونے والوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے اُمید ظاہر کی کہ وہ صوبے سے کرپشن کی بیخ کنی اور عوامی توقعات کے مطابق شفاف و منصفانہ نظام لانے میں صوبائی حکومت کے ہاتھ مضبوط کریں گے اُنہوں نے لوگوں پر بھی زور دیا کہ وہ جہاں کہیں سرکاری محکموں میں کرپشن یا دوسری خرابیاں دیکھیں تو اس کی فوری اطلاع کمپلینٹ سیل میں دیں جو پی ٹی آئی کے ضلعی دفاتر اور ڈپٹی کمشنر زکے دفاتر میں قائم کئے گئے ہیں اُنہوں نے ہر ی پور کے ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کے اُمیدوار اکبر ایوب کو کامیاب کرانے پر بھی یہاں کے عوام کی سیاسی سمجھ بوجھ پراُنہیں زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور یقین دلایا کہ پی ٹی آئی کی حکومت اُن کی توقعات پر پورا اُترے گی اور حقیقی تبدیلی لانے میں کوئی کسر اُٹھا نہیں رکھے گی پرویز خٹک نے کہا کہ پی ٹی آئی انصاف و مساوات کی پارٹی ہے اور اس کے دور میں امیروں کی طرح غریبوں کو بھی فوری انصاف ملے گاہم صوبے میں یکساں نظام تعلیم کا آغاز کررہے ہیں جس کے ذریعے غریب کے بچے وہی تعلیم حاصل کر سکیں گے جن پر پہلے صرف امیروں کا حق سمجھا جاتا تھا اس کے ذریعے نہ صرف انگریزوں کے رائج کردہ طبقاتی نظام تعلیم بلکہ معاشرے میں امیر و غریب کے درمیان پایا جانے والا فرق بھی ختم ہو جائے گااُنہوں نے کہا کہ ہماراوعدہ پہلے سے موجود زنگ آلود تعلیمی، طبی اور دیگر تمام سرکاری اداروں کو فعال بنانا تھا جو ہم نے کر دیا ہے اور ان میں تمام درکار سہولیات مہیا کر دی گئی ہیں اب یہ صحیح طریقے سے عوام کو خدمات فراہم کرنے لگے ہیں جس کا اعتراف خود عوام کر رہے ہیں صوبے میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ تمام ترقیاتی منصوبوں میں کام کے معیار کو یقینی بنانے، ٹھیکوں میں کمیشن اور خرد برد کے تمام راستے روکنے اور ان منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کیلئے کنسلٹنٹس کی خدمات حاصل کی گئی ہیں اور ترقیاتی کاموں کیلئے فنڈز بھی ریلیز ہو گئے ہیں اب صوبہ بھر میں ترقیاتی کام شروع ہو جائیں گے اب عوام پچھلے دور میں کئے گئے ترقیاتی کاموں اور ہمارے دور میں ہونے والے منصوبوں کے معیار کا فرق خود محسوس کر سکیں گے اُنہوں نے ہری پور کی ترقی کیلئے کئی ترقیاتی سکیموں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ایک ماہ پہلے جب وہ ہری پور آئے تھے تو ضمنی الیکشن ہو رہا تھا جس کی وجہ سے اُنہوں نے ترقیاتی سکیموں اور فنڈز کا اعلان مناسب نہیں سمجھا کیونکہ وہ ایک اُصولی سیاسی جماعت کے وزیر اعلیٰ ہیں اور ہم کوئی خلا ف قانون کام نہیں چاہتے اور نہ ہی ایسا غلط کام ہونے دیں گے حالانکہ پچھلی حکومتوں میں اپنے اُمیدواروں کی کامیابی کیلئے ضمنی الیکشن کے دوران ہی ترقیاتی فنڈز کے اعلانات کئے جاتے اور کامیابی کے بعد وہاں عوام کو پوچھنے کوئی نہ آتا وزیر اعلیٰ نے یقین دلایا کہ نہ صرف علاقے کے چھوٹے بڑے ترقیاتی منصوبے ترجیحی بنیادوں پر مکمل کئے جائیں گے بلکہ میگا منصوبے شروع کئے جائیں گے سابق صوبائی وزیر یوسف ایوب کی درخواست پر وزیر اعلیٰ نے ہری پور بائی پاس روڈکی تعمیر کا بھی اعلان کیا دریں اثناء مختلف وفود نے ہری پور میں وزیر اعلیٰ پرویز خٹک سے ملاقات کی اور اُنہیں اپنے مسائل و مطالبات سے آگاہ کیا جن میں وکلاء، تاجروں، صنعتکاروں، اساتذہ ، دکانداروں اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے دیگر وفود شامل تھے جاوید تنولی اور بابر خان ایڈوکیٹ کی قیاد ت میں ڈسٹرکٹ بار اورانصاف لائرز فورم کے ایک مشترکہ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے ملک میں جمہوریت کے استحکام اور عدلیہ کی بحالی میں وکلاء کے کردار کی تعریف کی وزیر اعلیٰ نے نئے ڈسٹرکٹ جو ڈیشل کمپلیکس میں وکلاء کے دفاتر کیلئے دو کنال اراضی مختص کرنے اور لائبریری کتب اور فرنیچر کیلئے 15 لاکھ روپے کی گرانٹ کا اعلان کیاآل ٹریڈر ز ایسوسی ایشن ہری پور کے صدر راجہ حفیظ کی قیادت میں وفد کے مطالبے پر وزیر اعلیٰ نے ایسوسی ایشن کے دفتر کیلئے ٹی ایم اے پلازہ میں دفتر الاٹ کرنے ، دفتر کے فرنیچر کیلئے سات لاکھ روپے جبکہ بازاروں میں سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کیلئے درکار 20 لاکھ روپے کی فراہمی کا اعلان کیاامجد قریشی کی زیر قیادت ہری چیمبر ز آف کامر س کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ ہم نہ صرف حطار انڈسٹریل اسٹیٹ کو مزید فعال بنا رہے ہیں بلکہ پورے صوبے میں صنعتوں کو سستی بجلی اور دیگر پرکشش مراعات مہیا کرکے ملکی اور غیرملکی سرمایہ کاروں کو صوبے میں سرمایہ کاری و صنعتکاری پرراغب کرنے کیلئے بھی موثر اقدامات کر رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :