پرویز مشرف کا بھانڈا اب پھو ٹ چکا عدلیہ کے سامنے پیش ہو نا ان کے لئے لازم ہے، سینیٹر اعتزازاحسن

ہفتہ 1 فروری 2014 21:04

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1 فروری ۔2014ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور معروف قانون دان سنیٹراعتزاز احسن نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کا بھانڈا اب پھو ٹ چکا ہے عدلیہ کے سامنے پیش ہو نا ان کے لئے لازم ہے اگر اب بھی وہ پیش نہ ہوئے تو انکے نا قابل ضمانت وارنٹ ہو جائیں گے ۔پرویز مشرف خود ساختہ صدر اور چیف ایگزیکٹو رہے ہیں ،انہوں نے بہت سے افراد کو نوازا جو اب انہیں عدالت سے دور رکھنے میں معاونت کررہے ہیں۔

آئین و قانون کے مطابق اب انکا بیرون ملک جانا بھی ممکن نہیں رہا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو سکھر ائیر پورٹ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گھٹنو ں کا درد ہو یا با زو کا درد اس قسم کی بیماریا ں سب کو ہی ہو تی ہیں اور مجھے بھی شاید بارہ بیماریا ں ہو ں لیکن اب مشرف کو عدالت میں پیش نہ ہو نے کے لئے کوئی اور بہا نہ سوچنا ہو گا اور وہ بھی شاید انکے لئے ممکن نہ ہو کیو ں کہ عدلیہ آزاد ہے اور عوام کی نظریں عدالت پر لگی ہوئی ہیں ما ضی میں خود کو کمانڈو کہلوانے والے صدر کو عدالتو ں کا سامنا کرنے سے نہیں گھبرانا چاہیئے کیوں کے کوئی بھی شخص ملک کے آئین و قانون سے بالا تر نہیں ہے ۔

متعلقہ عنوان :