اپریل تک نئی حج پالیسی مرتب کرلی جائیگی،سردار محمد یوسف،پرائیویٹ حج آپریٹرز کے کوٹہ میں کمی نہیں کی جا ئیگی ، سعودی حکومت سے عازمین حج کو ٹرانسپورٹ اور رہائش کی بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے بات چیت جا ری ہے،جلد وفد اس مقصد کیلئے سعودی عرب جائیگا، راولپنڈ ی چیمبر میں اجلا س سے خطا ب

ہفتہ 1 فروری 2014 21:01

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1 فروری ۔2014ء) وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ رواں سال اپریل تک نئی حج پالیسی مرتب کرلی جائیگی، پرائیویٹ حج آپریٹرز کے کوٹہ میں گذ شتہ سال کے مقا بلہ میں کمی نہیں کی جا ئیگی جبکہ حکو متی سطح پر اس سال40فیصد جبکہ پرائیویٹ حج آپریٹرز کا کوٹہ 60فیصد کئے جا نے کی تجویز ہے اس ضمن میں سعودی حکومت سے عازمین حج کو ٹرانسپورٹ اور رہائش کی بہتر سہولیات کی فراہمی کے لئے بات چیت کی جا رہی ہے اورجلد ہی ایک وفد اس مقصد کے لئے سعودی عرب جائے گا ۔

یہ با ت انھو ں نے راولپنڈ ی چیمبر آ ف کا مر س اینڈ سٹر ی میں ایک خصو صی اجلا س سے خطا ب اور میڈ یا سے با ت چیت کر تے ہو ئے کہی اس موقع پر راولپنڈی چیمبر کے سابق صدور شیخ شبیر، سہیل الطاف ،اسد مشہدی ،اراکین مجلس عاملہ اور کمیٹی کے علاوہ دیگر اراکین بھی موجو دتھے و فا قی وزیر نے کہا کہ حج پر جا نے والو ں کو زائد اخراجا ت سے بچا نے کے لئے پی آئی اے سے حج کرایوں میں کمی کے لئے بات کی جار ہی ہے جبکہ سعو دی عر ب میں گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی ایکٹرانک مانیٹرنگ سسٹم بھی نافذ کیا جائے گا تا کہ حاجیوں کی شکایا ت کا بر وقت ازالہ کیا جاسکے ۔

(جاری ہے)

انھو ں نے کہا کہ پاکستان میں ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت کی وجہ سے حج مہنگا ہو جاتا ہے جبکہ انڈیا میں ڈالر ریٹ کم ہونے کی وجہ سے حج سستا ہو تا ہے ، راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی جانب سے حج کوٹہ سے متعلق دی گئی تجاویز کے حو الہ سے ان کا کہنا تھا کہ ان تجا ویز کا حج پالیسی مرتب کرتے ہوئے جائزہ لیا جائے گا ،اور امید ہے کہ راولپنڈ ی چیمبر کی جا نب سے پیش کی جا نے والی ان تجا ویز کو حج پا لیسی میں شا مل کر لیا جا ئے گا وفاقی وزیر نے کہا کہ موجود ہ حکومت کی اولین ترجیح ہے کہ تمام حاجیوں کے لئے بہترین سہولیات کا بندوبست کیا جاء اور سعود ی حکومت سے خصوصی مذاکرات کے ذریعے حاجیوں کے لئے رہائش اور ٹرانسپورٹ کے علاوہ تمام سہولیات بیم پہنچانے کے لئے خصوصی انتظامات کئے جائیں ،قبل ازیں وفاقی وزیر کو قائمقام صدر ملک شاہد سلیم اور کمیٹی کے چیئرمین بلال مقبول کی طرف سے بریفنگ دی اور پرائیویٹ حج و عمرہ ٹورز آپریٹرز کو درپیش مسائل سے آگا ہ کیا۔

متعلقہ عنوان :