بلوچستان اسمبلی ، میر اظہار حسین کھوسہ اور راحمت بی بی جمالی نے مشترکہ قرار داد نمبر26ایوان میں پیش کر دی

ہفتہ 1 فروری 2014 20:49

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1 فروری ۔2014ء) بلوچستان صوبائی اسمبلی کے ہفتے کی شام کے اجلاس میں صوبائی وزیر خوراک میر اظہار حسین کھوسہ مسلم لیگ ن کی رکن صوبائی اسمبلی راحمت بی بی جمالی نے مشترکہ قرار داد نمبر26ایوان میں پیش کی جیسے متفقہ طور پر منظور کیا گیا قرار داد پر مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی میر عاصم کرد گیلو محمد خان لہڑی نیشنل پارٹی کی یاسمین لہڑی نے اظہار خیال کرتے ہوئے مشترکہ قرار داد کی حمایت اور کہاکہ ڈیرہ اللہ یار میں مشرقی سیم نالے کا پانی داخل ہوکر مین سم نالے میں گرتا ہے جس کی وجہ سے ڈیرہ اللہ یار ودگردنواح صحبت پور اور اوستہ محمد کی مجموعی آبادی سال 2010-12کے سیلاب سے یکے بعد دیگر ے دو دفعہ انتہائی ناقابل تلافی تک متاثر ہوئی ہے اس لئے اس مشترکہ قرار داد کو منظور کیا جائے تاکہ ڈیرہ اللہ یار صحبت پور اور اوستہ محمد شہر کو مستقبل میں اس نوعیت کی قدرتی آفت سے مزید کسی تباہی کے خطرات کے پیش بندی کے اقدام کے طورپر خالصتاً عوامی مفاد میں ڈیرہ اللہ یار شہر کے شرکاء غرباء اور شمال میں ڈیرہ اللہ یار بچاؤ بند روڈ کی فوری تعمیر کو یقینی بنایا جائے ۔

متعلقہ عنوان :