بینظیر قتل کیس ،ایک گواہ کا بیان قلمبند،7 گواہوں کوطلبی کے نوٹس جاری کر دیئے گئے

ہفتہ 1 فروری 2014 20:45

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1 فروری ۔2014ء) بے نظیربھٹوقتل کیس کی اڈیالہ جیل راولپنڈی میں سماعت کے دور ان ایک گواہ کا بیان قلمبندکیا گیا جبکہ مزید سات گواہوں کوطلبی کے نوٹس جاری کردیئے گئے۔

(جاری ہے)

انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت راولپنڈی کے جج پرویزاسماعیل جوئیہ نے اڈیالہ جیل میں بے نظیربھٹو قتل کیس کی سماعت کی،عدالت نے سماعت کے آغازپرگواہ سب انسپکٹر اصغر کے بیان قلمبند کئے ،جبکہ وکلاء نے پانچ گواہوں پرجرح کرلی ،بعد ازاں عدالت نے مزید سات گواہوں کو طلبی کے نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت آٹھ فروری تک ملتوی کردی،واضح رہے کہ انسداد دہشتگردی کے خصوصی عدالت کے جج پرویزاسماعیل جوئیہ نے اپنی تعیناتی کے بعد بے نظیربھٹو قتل کیس کی دوسری سماعت کی ۔

متعلقہ عنوان :