غداری کیس ،پرویز مشرف کے وارنٹ گرفتاری پولیس کو موصول ہو گئے ، ایس پی رورل کیپٹن الیاس تعمیلی افسر مقرر ،آئندہ ہفتے کے آغاز پر ہی وارنٹ کی تعمیل کروا لی جائیگی ،آئی جی اسلام آباد

ہفتہ 1 فروری 2014 19:54

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1 فروری ۔2014ء) غداری کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کے وارنٹ گرفتاری پولیس کو موصول ہو گئے۔ ایس پی رورل کیپٹن الیاس کو تعمیلی افسر مقرر کر دیا گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق خصوصی عدالت کی جانب سے سابق صدر پرویز مشرف کے جاری کیے گئے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری پولیس کو موصول ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

مشرف کے قابل ضمانت وارنٹ کے ساتھ عدالتی فیصلہ بھی شامل ہے۔

وارنٹ کی تعمیل کیلئے ایس پی رورل کیپٹن الیاس کو تعمیلی افسر مقرر کر دیا گیا آئی جی اسلام آباد سکندر حیات کا کہنا ہے کہ وفاقی پولیس کا افسر راولپنڈی پولیس کے ہمراہ وارنٹ کی تعمیل کرائیگا تھانہ شہزاد ٹاوٴن کو بھی پرویز مشرف کے وارنٹ سے متعلق آگاہ کر دیا گیا آئی جی اسلام آباد کے مطابق آئندہ ہفتے کے آغاز پر ہی وارنٹ کی تعمیل کروا لی جائیگی۔