طالبان کا ایجنڈا ملک میں خاص وضع کی شریعت نافذ کرنا ہے ،قمر زمان کائرہ ،حکومت آئین سے باہر اور طالبان آئین کے اندر نہیں آ سکتے مذاکرات کیسے ہوں گے سمجھ نہیں آتا ، میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 1 فروری 2014 19:39

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1 فروری ۔2014ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ طالبان کا ایجنڈا ملک میں خاص وضع کی شریعت نافذ کرنا ہے۔ حکومت آئین سے باہر اور طالبان آئین کے اندر نہیں آ سکتے مذاکرات کیسے ہوں گے سمجھ نہیں آتا ، طالبان کا ون پوائنٹ ایجنڈے سے صورتحال گمبھیر نظر آتی ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو ائیر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ پی پی پی اس بات کیلئے دعا گو ہے کہ مذاکرات کامیاب ہوں اور طالبان آئین کے دائرے میں آ جائیں جبکہ مذاکرات ٹیم کی قابلیت پر کوئی شک نہیں مگر میاں صاحب کو پارلیمان کو معتبر کرنا چاہے تھا مذاکراتی کمیٹی پارلیمانی ممبر کی سربراہی میں تشکیل دی جانی چاہیے تھی۔

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے جو بات کہی ہے وہ پوری قوم سوچ رہی ہے کہ حکومت نے اب تک وقت ضائع کیا ہے۔ اے پی سی نے حکومت کو مینڈیٹ دیا تھا مسلم لیگ (ن )کا المیہ ہے کہ ان کا ووٹ بینک مذہبی گروپس پر منحصر ہے اس لیے یہ منفی مذہبی روایات کے خلاف بھی کھڑے نہیں ہوتے ہم نے ہمیشہ کہا ہے کہ ہم حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں۔