Live Updates

طالبان کا سمیع الحق اور عمران خان کوحکومتی کمیٹی میں شامل کرنے کا مطالبہ

ہفتہ 1 فروری 2014 19:39

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1فروری۔2014ء) طالبان کا مذاکرات کے حوالے سے مطالبہ سامنے آیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ طالبان نے جمعیت علمائے اسلام (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق،پاکستان تحریک انصاف کے چےئرمین عمران خان،جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما مفتی کفایت اللہ، جماعت اسلامی کے رہنما پروفیسرابراہیم اور لال مسجد کے مولانا عبدالعزیز کو حکومتی کمیٹی میں شامل کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔ مقامی طالبان ذرائع کے مطابق طالبان کی جانب سے 9رکنی سیاسی شوریٰ قاری شکیل کی سربراہی میں مذاکرات کرے گی، طالبان ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ حکومتی کمیٹی کے اراکین پر تحفظات کے باوجود اعتراض نہیں کیا گیا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :