پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں امن لشکر پر شدت پسندوں کا حملہ، 4 رضا کار جاں بحق

ہفتہ 1 فروری 2014 18:58

پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں امن لشکر پر شدت پسندوں کا حملہ، 4 رضا کار ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1فروری۔2014ء) بڈھ بیر میں شدت پسندوں نے امن لشکر پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 4 رضا کار جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق شدت پسندوں نے امن لشکر کے رضاکاروں پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 4 رضا کار موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، واقعے کے فوری بعد پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، ابتدائی اطلاعات کے مطابق پولیس کی جوابی فائرنگ میں 2 حملہ آور بھی ہلاک ہوگئے تاہم مزید شدت پسندوں کی موجودگی کی اطلاعات پر پولیس کی اضافی نفری طلب کرلی گئی۔

متعلقہ عنوان :