مظفر گڑھ ،خاتون سے اجتماعی زیادتی کیخلاف مختلف تنظیموں کا احتجاجی مظاہرہ

ہفتہ 1 فروری 2014 17:37

مظفرگڑھ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 1 فروری 2014ء)دائرہ دین پناہ میں پنچایت کے حکم پر خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے واقعے کے خلاف مختلف غیر سرکاری تنظیموں کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

مظفرگڑھ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرنے والے غیر سرکاری تنظیموں کے افراد کا موقف تھا کہ پولیس کی لاپرواہی اور ضلعی انتظامیہ کی عدم توجہی کے باعث غیر قانونی پنچائیت کے ذریعے خاتون کی ایک مرتبہ پھر بیحرمتی کی گئی۔اس موقع پر مظاہرین کی جانب سے پولیس اور پنچائیتی سسٹم کیخلاف نعرہ بازی بھی کی گئی۔انھوں نے ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔اس موقع پر ایک احتجاجی ریلی بھی نکالی گئی۔