مالی سال موبائل فونز کی درآمد میں گیارہ فیصد کمی دیکھی گئی

ہفتہ 1 فروری 2014 17:21

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 1 فروری 2014ء) گزشتہ مالی سال موبائل فونز کی درآمد میں گیارہ فیصد کمی دیکھی گئی ،99 فیصد موبائل فونز چین سے آزاد تجارتی معاہدے کے تحت درآمد ہونے لگے۔ادارہ شماریات پاکستان کے مطابق مالی سال 2012-13میں موبائل فونز کی درآمدات گیارہ فیصد کمی سے 61 کروڑ چالیس لاکھ ڈالر رہیں۔ بیش قیمت اسمارٹ فونز کی مقبولیت کے باوجود مارکیٹ شیئر صرف پندرہ سے بیس فیصد ہے۔

(جاری ہے)

اب بھی 85فیصد مانگ ڈھائی سے چار ہزار روپے مالیت کے موبائل فون کی ہے۔ قوت خرید میں کمی اور آئے دن موبائل چھننے کی وارداتوں کے باعث عوام میں کم قیمت موبائل رکھنے کا رجحان دیکھا گیا ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ 99 فیصد موبائل فونز چین سے فری ٹریڈ ایگریمنٹ کے تحت درآمد ہو رہے ہیں جس میں درآمد کنندگان کو فی سیٹ ڈھائی سو روپے امپورٹ ڈیوٹی کی بچت ہے۔ تاہم حکومت فون کی درآمد پر ماڈل کے حساب سے ڈیڑھ سو سے پانچ سو روپے اورساڑھے پانچ فیصد ایڈوانس انکم ٹیکس وصول کررہی ہے۔

متعلقہ عنوان :