انٹرنیٹ سروس کے استعمال سے پاکستان ٹیلی کام سیکٹر تیزی سے مقبولیت حاصل کر نے لگا

ہفتہ 1 فروری 2014 17:18

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 1 فروری 2014ء) انٹرنیٹ سروس کے استعمال سے پاکستان ٹیلی کام سیکٹر تیزی سے مقبولیت حاصل کر نے لگا جدید موبائل ٹیکنالوجی اور تھری جی کے متعارف ہونے سے ٹیلی کام آپریٹرز کے ریونیو میں اضافہ ہوگا۔

(جاری ہے)

ایک رپورٹ کے مطابق حکومت نے گرے ٹیلی فون کی روک تھام کیلئے اقدامات کیے ہیں تاکہ ملک میں سرمایہ کاری کے مواقع پیدا ہوں، سیلولر کمپنیز اپنے نیٹ ورک کے انفرااسٹرکچر میں سرمایہ کاری کر رہی ہیں، مالی 2012 میں ٹیلی کام سیکٹر میں 24 کروڑ تین لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی، جو گزشتہ مالی سال 88 فیصد بڑھ کر 45کروڑ چودہ لاکھ ڈالر ہوگئی، جدید موبائل ٹیکنالوجی اور تھری جی متعارف ہونے سے ٹیلی کام آپریٹرز کے ایوریج ریونیو پر یوزر میں اضافہ ہوا، مالی سال 2012میں اے آر پی یو 217 سے 211 ماہانہ ہوگیا تھا اس کے باوجود گذشتہ مالی سال ٹیلی کام سیکٹر کی آمدنی چار سو چالیس ارب روپے رہی۔

متعلقہ عنوان :