کنٹرول لائن کے دونوں طرف پاک بھارت تجارت بحال کرنے پر اتفاق

ہفتہ 1 فروری 2014 17:16

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 1 فروری 2014ء) بھارت اور پاکستان کے درمیان کنٹرول لائن کے آرپار تجارت بحال کرنے پر اتفاق ہوگیا ہے۔ بھارت کی ٹریڈ اینڈ ٹریول اتھارٹی کے مطابق ڈپٹی کمشنر پونچھ کی جانب سے انہیں تجارت بحالی کے حوالے سے ہدایات موصول ہوگئی ہیں جس کے بعد تین فروری سے آزاد اور مقبوضہ کشمیر کے درمیان تجارت بحال ہوجائے گی۔

(جاری ہے)

کشمیری عوام کے درمیان چلائی جانیوالی بس سروس پہلے ہی بحال کی جا چکی ہے۔ بھارت نے منشیات اسمگلنگ کا الزام عائد کرکے 18جنوری سے کنٹرول لائن کے آرپار تجارت بند کردی تھی۔

متعلقہ عنوان :