طالبان سے مذاکرات سے متعلق خطیب لال مسجد مولانا عبدالعزیزسے رابطہ نہیں ہوا، میجر(ر)عامر
ہفتہ 1 فروری 2014 16:40
اسلام آ باد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 1 فروری 2014ء) طالبان سے مذاکرات کے لے قائم کردہ حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے رکن میجر ریٹائرڈ عامر خان نے کہا ہے کہ ان کا لال مسجد کے خطیب مولانا عبدالعزیز سے کسی قسم کا رابطہ نہیں ہوا تاہم ضرورت پڑنے پر کسی سے بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ذرائع کے مطابق ترجمان لال مسجد کا کہنا تھا کہ طالبان سے مذاکرات کے لئے حکومت کی قائم کردہ کمیٹی کے رکن میجر ریٹائرڈ عامر خان نے مولانا عبدالعزیز سے ملاقات کی اور ان سے طالبان سے مذاکرات کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کی درخواست کی تاہم مولانا عبدالعزیز نے اس حوالے سے کسی بھی قسم کا تعاون فراہم کرنے سے معذرت کرلی ،ترجمان کا کہنا تھا کہ مولانا عبدالعزیزنے کہا کہ انہیں ایسا معلوم ہوتا ہے کہ حکومت فوجی آپریشن کی جانب بڑھ رہی ہے لہٰذا ایسے وقت میں وہ طالبان سے مذاکرات کے معاملے میں کوئی کردار ادا نہیں کر سکتے تاہم دعا ہے کہ حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوں۔
(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم شہباز شریف کا 28 اپریل کو دورہ سعودی عرب متوقع
-
بیرسٹر گوہر کا بشریٰ بی بی کی دورانِ قید بگڑتی صحت پر تشویش کا اظہار
-
سپیکر قومی اسمبلی سے سعودی عرب کے سفیر کی ملاقات، پاک سعودی تعلقات کومزید وسعت دینے کے عزم کا اظہار
-
عوام نے نفرت اور تقسیم کا بیانیہ مسترد کر دیاہے ،خارجہ پالیسی کے خلاف باتیں کرنے والے ماضی کا قصہ بن چکے ہیں،وزیراطلاعات
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا 36 واں سینڈیکیٹ اجلاس
-
چین کے لیے جاسوسی کا الزام، یورپی پارلیمنٹ میں جرمن عملے کا رکن گرفتار
-
صدر مملکت آصف علی زرداری سے پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن (پناہ) کے وفد کی ملاقات
-
قوموں کی برادری میں نمایاں مقام حاصل کرنے کے لئے علم اور ہنر،سائنس اور ٹیکنالوجی پر خصوصی توجہ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے،ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کا جی سی یو میں خطاب
-
مارچ کے مہینے میں ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری 25 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی
-
بانی پی ٹی آئی اس ماہ کے آخر تک جیل سے باہر آجائیں گے،اسد قیصر
-
یونیسیف کے نمائندے کی وزیر تعلیم سے ملاقات ،تعلیمی شعبے میں یونیسیف کی خدمات کا اعتراف
-
صدرمملکت سے ایئر ایشیا ایوی ایشن گروپ کے وفد کی ملاقات ، مختلف امورپر غور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.