مکا دکھا کر قوم کو چیلنج کرنے والا آمر عدالت میں پیشی سے گھبرا رہا ہے،مولانا عبدالغفور حیدری
ہفتہ 1 فروری 2014 16:12
جیکب آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 1 فروری 2014ء)وفاقی وزیر مملکت اور جمعیت علما اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کا مستقبل تاریک ہے پرویز مشرف قومی مجرم ہیں،بھاگنے نہیں دیا جائیگا مکا دکھا کر قوم کو چیلنج کرنے والا آمر آج عدالت میں پیشی سے گھبرا رہے ہیں، پرویز مشرف بزدل ہے ں۔
(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار انہوں نے جے یو آئی مکہ مکرمہ کے جنرل سیکریٹری مولانا غلام رسول مینگل ،حاجی نظیر احمد مینگل سے بھائی منیر احمد مینگل وفات پر تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مرکزی سالار عبدالرزاق عابد لاکھو ،ڈاکٹر اے جی انصاری ،انجینئرجاوید انور چنا اور دیگر بھی موجودتھے، مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ پرویز مشرف نے محب وطن نواب اکبر بگٹی کو تعاقب کر کے قتل کیا لال مسجد کے طلبہ کو شہید کیا اور ملک کے آئین کی دھجیاں بکھیر دیں فرد واحد نے ملک کو جنگ میں دھکیل دیا جس کے باعث آج ملک میں آگ لگی ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ ڈکٹیٹروں نے ہمیں جیلوں میں ڈالا عدالتوں میں گھسیٹاکوڑے لگائے ہم نے کبھی عدالتوں میں پیش ہونے سے انکار نہیں کیا مگرخود کو بہادر کہنے والاآمر پرویز مشرف وردی اتارنے کے بعد بزدل ثابت ہوا ہے اور وہ عدالت میں پیش ہونے سے گھبرا رہا ہے مگر قومی مجر م کو بھاگنے نہیں دیا جائیگا انہوں نے کہا کہ طالبان سے مذاکرات کے حامی ہیں ملک سے جنگ کے خاتمے کے لیے حکومت کے ساتھ اسمبلی اور اسمبلی کے باہر مکمل تعاون کرینگے طالبان سے امن مذاکرات کے لیے بنائی جانے والی کمیٹی پر ہمیں مکمل اعتماد ہے اور ہم دعا گو ہیں کہ وہ مذاکرات میں کامیاب ہوں مولانا حیدری ایک سوال کے جواب میں کہاکہ ہم حکومت کا حصہ ہیں نواز حکومت نے ہمیں ابھی تک ”قلم “دیا ہے ”دان“ کون سا دیتے ہیں یہ وہی بتا سکتے ہیں انہوں نے کہاکہ تحفظ پاکستان آرڈیننس پر ہمیں بہت سے تحفظات ہیں جس کے لیے ہم نے وکلاء اور ماہرین کی ٹیم تشکیل دی ہے جو قرآن و سنت ،قانون و انسانی حقوق کے حوالے سے اس کا جائزہ لے رہی ہے بلاول بھٹو کے متعلق انہوں نے سوال کے جواب میں کہا کہ بلاول بھٹو ابھی بچہ ہے اور جوان خون ہونے کی وجہ سے وہ طالبان سے جنگ کی باتیں کررہا ہے بلاول بھٹو ملک میں امن نہیں لڑائی چاہتے ہیں وہ الٹے سیدھے بیان دیکر طالبان کے ساتھ مذاکرات کو سبوتاژکرنا چاہتے ہیں البتہ پی پی نے طالبان سے مذاکرات کی حمایت کی ہے سندھ فیسٹول کے حوالے سے انہوں نے کہاکہ آصف علی زرداری سندھ فیسٹول کرا کر بلاول بھٹو ”بچے“ کا دل بہلارہے ہیں۔
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.