صوبائی حکومت نے نوزائیدہ بچوں کوطبی سہولیات کی بلاتعطل فراہمی کیلئے 2ارب روپے کے فنڈزفراہم کئے ہیں‘ وزیر خزانہ پنجاب
ہفتہ 1 فروری 2014 16:11
لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 1 فروری 2014ء) وزیر خزانہ‘ ایکسائز و ٹیکسیشن پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا ہے کہ 70فیصد آبادی دیہی علاقوں میں مقیم ہے اور حکومت نے کم وسائل رکھنے والے لوگوں کو صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی کے لئے 7ارب 50 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔اپنی رہائش گاہ پر مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا کہ ترقی پذیر ممالک میں زچہ و بچہ کو صحت کی مناسب سہولیات میسر نہیں اس کے ساتھ ساتھ غربت‘ ناخواندگی‘ خواتین میں زچہ و بچہ کی معلومات و ہیلتھ سینٹرز تک بروقت نہ پہنچ پانا ، افلاس و دیگر سماجی مسائل اور معلومات سے آگاہ نہ ہونے کی وجہ سے بچے و مائیں زندگی کی بازی ہار جاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر40ملین سے زائد لوگ خط غربت سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں،58ملین افراد ایک کمرے کے گھر زندگی گزار رہے ہیں اور صرف20فیصد آبادی کو تربیت یافتہ نرس /مڈ وائف کی سہولت میسر ہے۔(جاری ہے)
مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا کہ بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر عوام کو صحت ، تعلیم و دیگر سماجی سہولیات کی فراہمی کے لیے ایک جامع حکمت عملی کے تحت نئے منصوبے شروع کئے جارہے ہیں جبکہ صحت کی سہولیات کی فراہمی کیلئے 102ارب روپے مختص کئے گئے ہیں جوپنجاب کے بجٹ کا 10.9فیصد ہے ۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے نوزائیدہ بچوں کوطبی سہولیات کی بلاتعطل فراہمی کے لیے 2۔ارب روپے کے فنڈزفراہم کئے ہیں۔
مزید اہم خبریں
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بات کی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنرسندھ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے منتخب عہدیداروں کو مبارک باد
-
غزہ: جنگ بندی کے مذاکرات کے دوران اسرائیلی حملے جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.