مظفرگڑھ میں پنچایت کے فیصلے پربیوہ خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے اندوہناک واقعہ پر تحریک التواء پنجاب اسمبلی میں جمع
ہفتہ 1 فروری 2014 16:10
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 1 فروری 2014ء) پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر اور امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر نے مظفر گڑھ میں پنچایت کے فیصلے پر بیوہ کی اجتماعی زیادتی کے اندوہناک واقعہ پر تحریک التواء پنجاب اسمبلی کے سیکرٹریٹ میں جمع کروادی۔تحریک التواء میں کہا گیا ہے کہ”پنجاب کے ضلع مظفر گڑھ کے تھانہ دائرہ دین پناہ کے علاقے میں پنچایت کے حکم پر پنچایت کے سامنے اجتماعی زیادتی کا واقعہ دل دہلادینے والا ، اندوہناک اور روح فرسا ہے۔
یہ واقعہ معاشرے کی بے حسی ، انحطاط اور زوال کا آئینہ دارہے۔ کسی بھی معاشرے میں رونما ہونے والے ایسے واقعات معاشرے کے روگی ہونے کی علامت اور دینی ، تہذیبی و معاشرتی اقدار سے دوری کا نتیجہ اور خاتمے کااعلان ہوتے ہیں۔(جاری ہے)
یہ کیسی پنچایت تھی جس نے ایساحکم جاری کیا ہے ۔ ایسی پنچایت کا ذہنی و نفسیاتی ملاحظہ ہونا چاہیے اور سخت محاسبہ بھی۔
وزیر اعلیٰ نے اس دلخراش واقعہ کا نوٹس لے کر قابل قدر اقدام کیا ہے۔ لیکن ضرورت ہے کہ معاشرے میں جنم لینے والے اس طرح کے واقعات کی روک تھام اور مکمل خاتمے کے لیے پورے معاشرے کو متحرک اور فعال کیا جائے اور ایسے اقدامات کئے جائیں جو نہ صرف ان کی روک تھام میں ممدو معاون ثابت ہوں بلکہ مستقل تدارک اورخاتمہ کا ذریعہ بھی اور معاشرہ ایسے ناسور اور روگ سے نجات پاسکے“۔ علاوہ ازیں ڈاکٹر سید وسیم اختر نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے بیان میں کہا کہ صوبے میں لاقانونیت بڑھ چکی ہے۔حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے کچھ نہیں کررہے۔غریب عوام کی کسی قسم کی کوئی شنوائی نہیں ہوتی۔مظفرگڑھ میں ہونے والا واقعہ کی مکمل تحقیقات ہونی چاہئیں اور ملوث افراد کو نشانہ عبرت بنادیاجانا چاہئے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اصولی جدوجہد سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے، عمران خان
-
اسلام آباد میں ضلعی انتظامیہ کا نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن 6 مئی تک معطل
-
وزارت اعلیٰ کی کرسی آسان نہیں تھی‘ آگ کے دریا سے گزر کر یہاں پہنچنا پڑا، مریم نواز
-
حکومت اپوزیشن مذاکرات، پبلک اکاؤنٹس و دیگر کمیٹیوں کی تشکیل کا فارمولا طے پانے کا امکان
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.