خیبر پختون خوا میں سرچ آپریشن کے دور ان 24اشتہاریوں سمیت درجنوں افراد گرفتار ، اسلحہ برآمد

ہفتہ 1 فروری 2014 14:08

پشاور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 1 فروری 2014ء) خیبر پختونخوا پولیس نے صوبے میں جاری سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن کے دوران مختلف کارروائیوں میں24اشتہاری اور50مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے ان سے بھاری مقدار میں اسلحہ و ہتھیار برآمد کر لیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق صوبے کے مختلف حصوں میں پچھلے 24گھنٹوں کے دوران آپریشن میں اسلحہ کی مد میں 28عدد پستول، 6 عدد کلاشنکوف،7 عدد رائفل شاٹ گن اور 948 عدد کارتوس برآمد ہوئے جبکہ منشیات کی مد میں 2کلو گرام چرس برآمد کئے گئے۔

آپریشن کے دوران صوبہ بھر میں 582موٹر سائیکلیں پکڑی گئی جن میں بغیر نمبر پلیٹ کے 153 موٹرسائیکلیں، جعلی نمبر کی پاداش میں 26 موٹرسائیکلیں اور قانونی دستاویزات نہ رکھنے پر 189موٹر سائیکلیں پولیس نے قبضہ لے لیں۔پولیس نے 26گاڑیوں کو موبائل سم کے ذریعے چیک کیا جس کے بعد ایک مشتبہ گاڑی کو حراست میں لیا گیا۔ جاری آپریشن میں سراغ رساں کتے بم ڈسپوزل یونٹ کی ٹیمیں اور سمز کے ذریعے گاڑیوں کی تصدیق کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :