آزاد کشمیر ، گلگت بلتستان اور پہاڑی علاقوں میں ایک بار پھر برفباری کے باعث موسم مزید سرد ہوگیا

ہفتہ 1 فروری 2014 14:08

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 1 فروری 2014ء) آزاد کشمیر ، گلگت بلتستان اور پہاڑی علاقوں میں ایک بار پھر برفباری کے باعث موسم مزید سرد ہوگیا ، برف باری کے باعث رابطہ سڑکوں سے برف نہیں ہٹا جاسکی ، بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ نے لوگوں کا جینا حرام کردیا ، لکڑ ی کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں محکمہ موسمیات کے مطابق آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت پہاڑی علاقوں میں ایک بار پھر برفباری شروع ہوگئی ہے جس کے باعث موسم کی شدت میں اضافہ ہوگیا دوسری جانب بجلی اورگیس کی لوڈشیڈنگ نے لوگوں کاجینا دوبھر کر دیا اور لکڑی کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کرنے لگیں محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان ،خیبر پختونخوا،بالائی پنجاب اور کشمیر کے اکثر مقامات پر بارش اورمری، گلیات اور وادی نیلم سمیت پہاڑی علاقوں میں برف باری کا امکان ہے موسمیات کے مطابق دوروز کے دوران اسلام آباد، خیبر پختو نخواہ، راولپنڈی، سرگودھا، فیصل آباد، گوجرنوالہ، ساہیوال، لاہور ڈویژن اور کشمیر میں اکثر مقامات پر بارش کی توقع ہے۔

متعلقہ عنوان :