ماہ جنوری کے دوران27648شہریوں کوڈرائیورنگ لرنر پرمٹ جاری کئے گئے‘ سی ٹی او لاہور

ہفتہ 1 فروری 2014 14:04

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 1 فروری 2014ء) چیف ٹریفک آفیسر لاہور سہیل چوہدری نے کہاکہ شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس کی افادیت اور نہ ہونے کی صورت میں نقصانات بارے تفصیلی بریف کیا جا رہا ہے،شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس کے حصول میں آسانی، سہولت اور آگاہی فراہم کرنے سے شہریوں کی بڑی تعداد ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کو یقینی بنا رہی ہے۔

(جاری ہے)

ماہ جنوری کے دوران27648شہریوں نے اپنے ڈرائیونگ لرنر پرمٹ حاصل کئے جبکہ 4807شہریوں نے اپنے زائد المیعاد لائسنس کی تجدید،560نے ڈوپلیکٹ،6432فریش پرمانینٹ،610انڈورسمنٹ اور377شہریوں کو انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس جاری کئے گئے۔

سہیل چوہدری نے کہاکہ نئے ڈرائیونگ لائسنس کے سیکیورٹی فیچرز جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ ہیں۔نئے ڈرائیونگ لائسنس میں ڈبل فوٹو کے ساتھ متعدد خفیفہ فیچرز شامل ہیں۔ شہریوں کی سہولت اور آبادی کے تناسب کو مد نظر رکھتے ہوئے ڈرائیونگ لرنر پرمٹ کیلئے سی ٹی او آفس،ٹریفک پولیس لائنز ٹھوکر نیاز بیگ،صدر کینٹ،ارفع کریم آئی ٹی ٹاور،لبر ٹی، ڈی ایچ اے کمرشل مارکیٹKبلاک میں سنٹرز بنائے ہیں جبکہ2 موبائل لرنر پرمٹ وین بھی شہریوں کی خدمت میں مصروف عمل ہیں۔

متعلقہ عنوان :