ریونیو افسران و سٹاف کی مانیٹرنگ کے لئے ویجیلنس سیل قائم، ماہانہ کی بنیاد پر رپورٹ طلب
ہفتہ 1 فروری 2014 14:03
لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 1 فروری 2014ء)پنجاب کے سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو ندیم اشرف نے کہا ہے کہ وزیر اعلی کی ہدایت پر محکمہ ریونیو پنجاب صوبہ بھر میں ریلوے کی اراضی کو کمپیوٹرائزڈ کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا اور اس اراضی کی مارکیٹ ویلیو اور ریلوے کی زمین پر قابضین اور جعلساز لینڈ مافیا بارے بھی معلومات ریلوے حکام کو فراہم کرے گا،اس سلسلے میں پنجاب ریونیو بورڈ ریلوے کے اعلی افسران و اہلکاران کا مرحلہ وار تربیتی پروگرام شروع کر رہا ہے ۔
محکمانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں ریلوے کی ایک لاکھ 87 ہزار 326 ایکڑ اراضی میں سے 90 ہزار 326 ایکڑ اراضی صرف پنجاب میں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر میں لینڈ کمپیوٹرائزیشن کا عمل 2014 کے اختتام سے قبل مکمل کر لیا جائے گا ۔(جاری ہے)
اس نئے نظام سے صوبہ بھر میں جعلسازی اور فراڈ کے واقعات ختم ہو جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ فردیں فراہم کرنے والے صوبہ بھر میں واقع تمام سروس سنٹروں کی باقاعدہ مانیٹرنگ کا عمل جاری ہے ۔
انہوں نے کہا کہ اضلاع کی سطح پر ریونیو افسران اور سٹاف کی مانیٹرنگ کے لئے ویجیلنس سیل قائم کیا گیا ہے جو ماہانہ کی بنیاد رپورٹ پیش کر رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بد عنوانیوں میں ملوث افسران اور اہلکاران کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لا کر انہیں نوکریوں سے فارغ اور ان کے خلاف کیسز نیب کو بھی بھجوائے گئے ہیں ۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان کے ساتھ کوئی کشیدگی نہیں ہے، امریکہ
-
سپریم کورٹ کو سب نے مذاق بنایا ہوا ہے،چیف جسٹس کے سماعت کے دوران ریمارکس
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ، امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا تقریب سے خطاب
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
شکار پور ، قبائلی تنازعے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے،بیرسٹر سیف
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.